گجرات پولیس کا اسپورٹس گالا 2026، پولیس جوانوں کی بھرپور شرکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی قیادت میں گجرات پولیس نے اسپورٹس گالا 2026 کا کامیاب انعقاد کیا، جس کا مقصد پولیس فورس میں جسمانی فٹنس، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

latest urdu news

اس گالا میں کبڈی، کرکٹ، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں گجرات پولیس کے جوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلے خوشگوار ماحول میں کھیلے گئے اور شرکاء نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب ٹیموں و نمایاں کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں پولیس اہلکاروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں اور فورس کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں۔

ڈی پی او گجرات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات پولیس مستقبل میں بھی اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter