14
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے اور بعض منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کے استقبال کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی موجود تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کا آج کا دن مصروف رہے گا اور وہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور صوبے میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے N-25 اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور اعلان کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد بلوچستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیمی اور اقتصادی منصوبوں کو فروغ دینا اور عوام کے لیے سہولیات کو بڑھانا بتایا گیا ہے۔
