لاہور ہائیکورٹ میں اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل استعمال پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں تعینات اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات مزید مضبوط بنائے جا سکیں۔

latest urdu news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عدالت میں داخل ہونے والے ہر شخص کی مکمل اور جامع تلاشی لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں سیکیورٹی فول پروف ہونی چاہیے اور کوئی بھی ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا جو سیکیورٹی کے اصولوں کے خلاف ہو۔

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا

ایس پی ہائیکورٹ سیکیورٹی نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام سیکیورٹی اہلکاروں سے موبائل فونز واپس لے لیے گئے ہیں تاکہ مزید کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ یہ اقدامات عدالت میں داخل ہونے والے افراد اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter