منگلا پاور گرڈ میں فنی خرابی، کئی شہروں کی بجلی معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منگلا پاور گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث مین لائن 132 کے وی بند ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے میرپور، دینہ (آزاد کشمیر)، راولپنڈی، رَوَات، گجرخان، کلر سیداں، اسلام آباد، چکوال، جہلم، ڈڈیال اور دیگر علاقوں میں اسٹیشن کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

latest urdu news

واپڈا کے مطابق صورتحال کے فوری حل کے لیے انجینئرنگ ٹیمیں گرڈ اسٹیشن پر مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد بجلی کی بحالی ممکن ہو سکے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فی الحال اضافی بوجھ سے گریز کریں تاکہ مرمت کا کام تیز اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو سکے۔

واپڈا کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کی وجہ سے اسٹیشن کی مین لائن بند ہوئی، اور بحالی کے بعد بجلی کی سپلائی مرحلہ وار متاثرہ علاقوں میں بحال کی جائے گی۔ عوام کو مزید اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter