جمعہ, 25 اپریل , 2025

غزہ: اسرائیلی فورسز کا روٹی کی قطار میں لگے افراد پر حملہ، 8 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں روٹی کی خاطر قطار میں لگے افراد کو نشانہ بناکر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ کے امدادی مرکز پر روٹی کی خاطر قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 8 اور اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

latest urdu news

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے صحافیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

پچھلے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حملے میں 13 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کابل پولیس لد زدران نے ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے 1 خاتون سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس افسوسناک حملے میں 13 زخمی بھی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دھماکے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، ابھی کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter