گجرات میں انسدادِ عطائیت مہم جاری، متعدد دیہاتوں میں چھاپے، ایک غیر قانونی کلینک سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں عوامی صحت کے تحفظ اور عطائیت کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عطاالمنعم اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل سرائے عالمگیر ڈاکٹر وحید کامران نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ گاؤں پھروال، پتنوالا، کھدریالہ اور یونین کونسل سمبلی کا دورہ کیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران قاسم ہومیو کلینک کا معائنہ کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر ایلوپیتھک پریکٹس کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ موقع پر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ کیس چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید کارروائی کے دوران گاؤں کھدریالہ میں قائم اکبر میموریل کلینک کا بھی معائنہ کیا گیا جو ایک مستند لیڈی ڈاکٹر ایم بی بی ایس چلا رہی تھیں۔ معائنے کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی تاہم ایم ایس ڈی ایس انڈیکیٹرز سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

گجرات میں بند گھر میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا

محکمہ صحت حکام کے مطابق مجموعی طور پر دو کلینکس کا دورہ کیا گیا جن میں سے ایک کو غیر قانونی سرگرمیوں پر سیل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے تحفظ اور عطائیت کے مکمل خاتمے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رکھے جائیں گے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter