ہری پور: آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا، ہری پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہری پور کے مقامی افراد موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیو اور پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت راجہ وقاص ولد محمد اسلم مرحوم کے نام سے کی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ایف سی پلی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، فائرنگ سے کار سوار جاوید بٹ موقع پر دم توڑ گیا۔

لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی، جاوید بٹ، کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ان کی اہلیہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق، نامعلوم شوٹرز نے کینال روڈ پر جاوید بٹ کی گاڑی کا تعاقب کیا اور موقع ملنے پر فائرنگ کر دی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter