دریائے راوی سے 65 کلو وزنی دیوہیکل مچھلی برآمد، منڈی میں توجہ کا مرکز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال میں دریائے راوی سے ایک نوجوان نے غیر معمولی جسامت کی مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے پکڑی گئی 65 کلوگرام وزنی اس دیوہیکل مچھلی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس پر شہریوں کی جانب سے دلچسپی اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق نوجوان عارف نے ماہی گیری کے دوران دریائے راوی میں جال ڈال کر یہ بھاری بھرکم مچھلی پکڑی۔ مچھلی پکڑنے کے بعد عارف اسے فروخت کرنے کے لیے مقامی مچھلی منڈی لے گیا، جہاں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ مچھلی کی جسامت اور وزن کے باعث یہ منڈی میں توجہ کا مرکز بن گئی۔

مچھلی منڈی میں ایک تاجر نے اس مچھلی کے عوض 90 ہزار روپے کی پیشکش کی، تاہم عارف نے یہ رقم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے مچھلی کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کر دی۔ عارف کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی شاہی نسل سے تعلق رکھتی ہے، جس میں کانٹا موجود ہوتا ہے اور اسے اعلیٰ معیار کی مچھلیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی شخص نے دنیا کی سب سے وزنی مچھلی پکڑنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

عارف نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی مچھلی پکڑنے پر بے حد خوش ہے اور اسے امید ہے کہ اسے اس مچھلی کی مناسب قیمت ضرور ملے گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل اکتوبر 2025 میں بھی نارووال کے علاقے گاؤں چندیالی کے قریب دریائے راوی کے سیلابی پانی سے 92 کلوگرام وزنی دیوہیکل مچھلی پکڑی گئی تھی، جس نے اس وقت بھی علاقے بھر میں خاصی شہرت حاصل کی تھی۔

دریائے راوی سے اس طرح کی بڑی مچھلیوں کی برآمدگی ماہی گیروں کے لیے خوش آئند سمجھی جا رہی ہے اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دریا میں مچھلی کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter