گجرات پولیس کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری، جرائم میں نمایاں کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اشتہاری ملزمان، کریمنل گینگز، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ڈکیتی معہ قتل کے واقعات میں سو فیصد کمی دیکھنے میں آئی، قتل کے مقدمات میں 30 فیصد، رابری میں 32 فیصد، ریپ کے واقعات میں 12 فیصد اور اشخاص کے خلاف جرائم میں مجموعی طور پر 33 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے خطرناک مجرمان، مفرور اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور چور ڈاکوؤں کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سال 2025 میں مجموعی طور پر 5428 سے زائد اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 2994 کیٹیگری اے جبکہ 2434 کیٹیگری بی کے اشتہاری شامل ہیں۔

چوری، راہزنی اور ڈکیتی میں ملوث گینگز کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے 110 خطرناک گینگز کو ٹریس کیا۔

ان گینگز کے 320 کارندوں کو گرفتار کر کے 13 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، جو اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال چوری ہونے والے 905 موبائل فون بھی بازیاب کرا کے شہریوں کو واپس کیے گئے۔

گجرات پولیس کی منشیات اور اسلحہ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 12 گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 2425 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 710 کلوگرام چرس، 36 کلوگرام آئس، 236 کلوگرام ہیروئن اور 9510 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 1927 مقدمات درج کیے گئے اور درجنوں کلاشنکوف، رائفلیں، بندوقیں، پسٹل اور ریوالور ضبط کیے گئے۔

گجرات ٹریفک پولیس نے بھی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد چالان جاری کر کے 16 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی، جس سے ٹریفک نظام میں بہتری آئی۔

گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات اور اسلحہ کلچر سے پاک کرنا ان کے مشن کا حصہ ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے گجرات میں کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter