عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو عمر قید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیرزادہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

latest urdu news

عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید اور فی کس 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

کیس کی کارروائی اے ٹی سی اسلام آباد میں ہوئی، جہاں پراسیکوشن نے 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جو عدالت کی جانب سے ملزمان کا وکیل مقرر کیے گئے تھے۔ انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ملزمان کی غیر موجودگی میں بھی ٹرائل ممکن تھا، جس کے تحت فیصلہ سنایا گیا۔

9 مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے عادل راجا، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزائیں سنائی۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ شاہین صبہائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو بھی مختلف دفعات میں سزائیں دی گئیں۔ اسی طرح تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بھی شاہین صبہائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی۔

پراسیکوشن کی استدعا پر ٹرائل ملزمان کی غیر موجودگی میں مکمل کیا گیا اور عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ رکھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد انسداد دہشتگردی کے قوانین کے تحت قانونی کارروائی جاری رہے گی، اور جرائم کے سنگین نوعیت کے پیش نظر سزا پانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter