کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسران کو چوہے پکڑنے کی ذمہ داری دے دی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران کو کراچی ائیرپورٹ پر غیر معمولی اور حیران کن ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جس میں چوہے پکڑنے اور امیگریشن کے بیت الخلاء کی صفائی کی نگرانی شامل ہے۔ یہ آرڈر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے جاری کیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو اس نئے عہدے پر تعینات کیا ہے، جس میں افسر ایڈمن انچارج کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے فرائض میں نہ صرف امیگریشن کے سیوریج اور بیت الخلاء کی صفائی کی مکمل نگرانی شامل ہے بلکہ ہر گھنٹے کے بعد دستخط شدہ رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیش کرنا بھی لازمی ہوگا۔

آرڈر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ افسر کو یہ جانچنا ہوگی کہ امیگریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفاتر میں چوہے کس بیت الخلاء یا سیوریج کی لائنوں کے ذریعے حرکت کرتے ہیں، تاکہ ان کی تخریب کاری کی روک تھام کی جا سکے۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 4 مسافر آف لوڈ

ذرائع کے مطابق اس نئے غیر روایتی آرڈر نے ایف آئی اے کے افسران میں شدید بے چینی اور بد دلی پیدا کر دی ہے۔ متعدد افسران اسے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ کے خلاف غیر ضروری اور تذلیل آمیز اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ایسے اقدامات سے ادارے میں ملازمین کی حوصلہ شکنی اور غیر روایتی ذمہ داریوں کے حوالے سے تنقید میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ کے انتظامی امور میں غیر معمولی اقدامات کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور ادارہ جاتی حکام کے احکامات کے درمیان تضاد واضح ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter