سرائے عالمگیر میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر عشق کے جنون میں مبتلا ہو کر اپنے ہی تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ ذکریا، 4 سالہ حرم فاطمہ اور 7 سالہ فجر فاطمہ شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ ماں بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں لے کر گھر سے فرار ہو گئی تھی۔
ڈی پی او گجرات کے مطابق خاتون اپنے ایک آشنا کے ساتھ فرار ہوئی، جبکہ بچوں کے والد کی جانب سے واقعے کے بعد تھانے میں بچوں کے اغواء کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔
پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھایا، جس کے نتیجے میں اغواء کا مقدمہ تین بچوں کے قتل میں تبدیل ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو آزاد کشمیر میں دفن کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں نعشوں کو برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہی
ں۔پولیس حکام کے مطابق اس سنگین واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
