9
مری میں نئے سال کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت اگلے دو دن مری مال روڈ پر صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہوگی۔ بیچلر سیاح مری مال روڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔
ڈی پی او مری کے مطابق یہ اقدام سیاح فیملیز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس دوران مری گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ ہائی وے پنجاب نے مری و گلیات میں برف باری کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہائی وے حکام کو ہدایت کی ہے کہ برف ہٹانے کے لیے مشینری ہر وقت فعال رہے اور شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
