پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد اور انتقال پر مکمل پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے زبانی لین دین کے ذریعے زمین کی فرد نکلوانے یا زمین کے انتقال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اب زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات کی بنیاد پر ہوگا، جبکہ غیر رجسٹرڈ معاہدے یا اسٹامپ پیپر پر کوئی کارروائی قبول نہیں کی جائے گی۔

latest urdu news

یہ نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے علاوہ ہر قسم کے زمین کے انتقال کے لیے رجسٹرڈ دستاویز لازمی ہوگی۔ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ کے معاملات بھی صرف رجسٹرڈ انسٹرومنٹ کے ذریعے ہی قابل قبول ہوں گے۔

رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز کے بغیر زمین یا پراپرٹی کی منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔ اسی طرح ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات 3، 54، 59، 118 اور 123 بھی اس عمل پر لاگو ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں تمام ریونیو افسران کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھی اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور پراپرٹی اونرشپ سے متعلق تمام درخواستیں فل بینچ کے پاس بھجوا دی گئی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد زمین کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا اور غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ لین دین سے ہونے والے تنازعات کو روکنا بتایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter