جہلم: ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لیا اور تفتیش کے دوران ان سے 2 عدد پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن اور وارداتوں میں چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلع جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پولیس قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے اور جرائم کے انسداد کے لیے بھرپور کارروائی جاری رکھے گی تاکہ عوام میں اعتماد بحال رہے اور شہر و ضلع میں امن و امان قائم رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter