پاکستان نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مرحومہ کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

latest urdu news

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ خالدہ ضیاء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر انہوں نے خالدہ ضیاء کی سیاسی خدمات اور بنگلادیش کی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور 80 برس کی عمر میں دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ بھی تھیں اور سیاسی کیریئر میں اہم کردار ادا کرتی رہیں۔

بنگلادیش کی سیاست کا ایک عہد ختم، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا انتقال کرگئیں

بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق خالدہ ضیاء کا انتقال مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا، جس کے بعد سیاسی حلقوں اور عوام میں گہرے دکھ اور افسوس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ان کی وفات نے نہ صرف بنگلادیش بلکہ عالمی سطح پر سیاسی حلقوں کو متاثر کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter