پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر بہت برا لگا:صدر ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر انہیں بہت برا لگا اور شدید غصہ بھی آیا۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن کے ساتھ ان کی بات چیت اچھی رہی ہے، تاہم یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے ابھی کئی پیچیدہ مسائل موجود ہیں۔

latest urdu news

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق روس نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین نے شمالی روس کے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے مطابق 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب یوکرین کی جانب سے 91 لانگ رینج ڈرونز استعمال کیے گئے، جنہیں روسی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔

روس نے بتایا کہ حملے کے وقت پیوٹن کی رہائش گاہ میں صدر موجود نہیں تھے اور حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ لاؤروف نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی، پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی کوشش

صدر ٹرمپ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے ابھی بھی کئی مسائل موجود ہیں اور عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter