پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی جانب سے اہلیہ ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جس میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجا کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس بیان کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر بحث و تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ثانیہ اشفاق سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا، جس پر انہیں شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کی بڑی تعداد نے نائلہ راجا کے بیان کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی اور مختلف سوالات اٹھائے۔
واضح رہے کہ جولائی 2025 میں نائلہ راجا اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہیں عماد وسیم کے ساتھ عوامی مقامات پر دیکھا گیا تھا۔ اس وقت عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہی تھیں۔ دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد قیاس آرائیوں کا آغاز ہوا تھا۔
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی طلاق کے اعلان کے بعد ایک بار پھر نائلہ راجا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔ متعدد صارفین نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ یا تو الزامات کو غلط ثابت کریں یا پھر اس حوالے سے شواہد پیش کریں۔
عماد وسیم نے اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق کر دی
شدید تنقید کے جواب میں نائلہ راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کسی کے پاس حقیقی ثبوت موجود ہیں تو انہیں سوشل میڈیا کے بجائے متعلقہ قانونی اداروں میں پیش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدنامی صرف جھوٹے اور نقصان پہنچانے والے الزامات پر لاگو ہوتی ہے، جبکہ اصل شواہد کو پیش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

نائلہ راجا کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی لہر چل پڑی، جہاں صارفین نے انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے انہیں “گھر توڑنے والی” قرار دیا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ ان کے بیان سے معاملے میں ان کا کردار مشکوک نظر آتا ہے۔ یوں طلاق کے بعد یہ تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
