پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہربانو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے شادی کے خاتمے کی تصدیق کر دی ہے۔
کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ مہربانو اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں رہے، خاص طور پر اس وقت جب اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دیں۔ تاہم مہربانو نے اس معاملے پر اب تک کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، جس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں۔ اس سوال کے جواب میں مہربانو نے صرف “نہیں” لکھا، جس کے بعد ان کی شادی ختم ہونے کی بات کی تصدیق ہو گئی۔
نشے میں دھت ڈرائیور نے نورا فتیحی کی گاڑی کو ٹکر مار دی، اداکارہ اسپتال منتقل
واضح رہے کہ مہربانو کی شادی شاہ رخ کاظم علی سے سال 2022 میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ تین سال سے بھی کم عرصے میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اداکارہ کی اس تصدیق کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
