5
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ گلیانہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت قمر شہزاد اور قیصر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان سے الگ الگ 10، 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
پولیس نے برآمد شدہ شراب قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
