لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ سرکل پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 لیٹر شراب، ایک رائفل 12 بور اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر اور ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عنصر محمود نے ثقلین حیدر اے ایس آئی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ساکن قاضیاں کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کی، جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم رضوان ساکن نندوال سے رائفل 12 بور برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر فہد الرحمن نے عظمت علی اے ایس آئی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حسن ساکن قصبہ کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter