4
ڈپٹی فوڈ کنٹرولر چوہدری خرم نیاز ساقب نے محمد علی ٹریڈر ایریا گیٹ، العبید فلور ملز اور برکت فلور اینڈ جنرل ملز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران فلور ملز اور جنرل ملز میں معیار، صفائی ستھرائی، خوراک کے ضابطوں اور آٹے کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
چوہدری خرم نیاز ساقب نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
