وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر کہا ہے کہ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے آئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور میں بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں، اور جو کچھ پنجاب میں دیکھا جائے اسے اپنے صوبے میں لاگو کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو سیاسی یا معلوماتی سرگرمی کی مکمل اجازت ہوگی، مگر بدزبانی، فساد یا اسلحہ و منشیات لانے کی اجازت نہیں۔
میں ایک آزاد خاتون اور عمران خان کی بہن ہوں، مجھے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا: عظمیٰ خان
خیال رہے کہ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کے لیے آئے ہیں، اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے کہا کہ سکیورٹی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اور کسی بھی بدتمیزی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔
ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کے موقع پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔
