سندھ حکومت کامحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہفتہ 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

اس حوالے سے صوبائی محکمہ محنت کی جانب سے کراچی سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو کی برسی کے احترام میں سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر منعقد کی جائے گی، جہاں ملک بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، رہنما اور عوامی قافلے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف چوراہوں اور اہم مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ آنے والے شرکاء کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اسلام آباد میں 26 دسمبر بروز جمعہ کو نئی مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک جلسے کے بعد دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ ان کی شہادت کو آج بھی ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک المناک اور اہم باب قرار دیا جاتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق برسی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک اور عوامی سہولت کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter