بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سیلفی نہ لینے پر ایک مداح کی ناخوشگوار رویے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ہاردک نے معاملے پر خاموش رہتے ہوئے صورتحال سنبھالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بھارت میں کرسمس کے موقع پر پیش آیا، جب ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ سے باہر آ رہے تھے۔ مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور سیلفی کے لیے درخواستیں کرنے لگے۔
ہاردک پانڈیا نے سب سے پہلے ماہیکا شرما کو محفوظ طریقے سے گاڑی میں بٹھایا، پھر خود مداحوں کے درمیان آئے اور متعدد افراد کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ تاہم ایک مداح بار بار ہاردک سے سیلفی لینے کا اصرار کرتا رہا۔
ماہیکا شرما نے ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر توڑ دیا خاموشی
جب ہاردک پانڈیا نے جواب دیا کہ "لے تو لی ہے، اور کتنی لوگے؟” اور واپس جانے لگے، تو مذکورہ مداح نے غصے میں آ کر نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کہا ’’بھاڑ میں جا‘‘۔
مداح کی اس نامناسب حرکت کے باوجود ہاردک پانڈیا نے کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی سے وہاں سے آگے بڑھ گئے، جس سے ان کے صبر اور برداشت کی مثال قائم ہوئی۔
