جوفرا آرچر بائیں اسٹرین کے باعث ایشز سیریز سے باہر، انگلینڈ ٹیم میں اہم تبدیلیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے، جس کے بعد انگلینڈ کے مایوس کن دورے کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

latest urdu news

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق جوفرا آرچر کی جگہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر جیکب بیتھل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اور وہ نمبر 3 پر اولی پاپ کی جگہ بیٹنگ کریں گے۔

اولی پاپ کو خراب فارم کے باعث چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کی اس سیریز میں بہترین اننگز پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز رہی، تاہم اوپنر بین ڈکٹ نے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔ بین ڈکٹ نے 6 اننگز میں 97 رنز بنائے جن میں زیادہ سے زیادہ اسکور 29 رہا۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر راب کی نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ ٹیم کی ڈسپلن برقرار رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter