کراچی میں بھتہ خور گروپس بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کر رہے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں بھتہ خور گروپس نے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں بچوں اور بیروزگاروں کو اپنے جرائم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ضیا لنجار نے بتایا کہ ای چالان سسٹم ٹریفک کے نظم و ضبط اور حادثات کی کمی کے لیے مؤثر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی سنا گیا اور تجاویز کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کی معمولی غلطیوں پر چالان میں نرمی کی جائے گی۔

ضیا لنجار نے بھتہ خوری کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سالوں میں کراچی میں 172 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 76 کیسز میں بھتہ خوری ثابت ہوئی۔ پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، 6 ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ بھتہ خور گروپس بچوں، بیروزگار اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو ہائر کر کے زیر تعمیر عمارتوں کی تصاویر اور معلومات جمع کراتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے زور دیا کہ بھتہ خوروں کی پشت پناہی نہیں ہو رہی اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے اقدامات کے نتیجے میں کئی بھتہ خوری کے کیسز حل کیے جا چکے ہیں اور شہر میں اس لعنت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter