انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ کینیڈین جریدے لی ژورنال ڈی کیوبیک نے میسی کو اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا، جس میں دنیا کے مختلف کھیلوں کے 25 بااثر ترین کھلاڑی شامل تھے۔
اس رینکنگ میں لیونل میسی نے نہ صرف اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑا بلکہ این ایف ایل لیجنڈ ٹام بریڈی سمیت دیگر عالمی کھیلوں کے بڑے ستاروں کو بھی مات دی۔ ٹام بریڈی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ تاریخ کے کامیاب ترین تیراک مائیکل فیلپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فہرست میں دیگر مشہور کھلاڑیوں میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز، دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ، اور باسکٹ بال سپر اسٹار لیبرون جیمز شامل ہیں۔ دلچسپ طور پر فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو دسویں نمبر پر آئے، جہاں انہوں نے نوواک جوکووچ، جمناسٹک آئیکون سیمون بائلز اور باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ جیسے کھلاڑیوں سے پیچھے رہ گئے۔
میسی کے اس اعزاز سے ان کے کیریئر کی شاندار کامیابیوں اور عالمی اثر و رسوخ کو ایک اور سرٹیفیکٹ مل گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق میسی کی مہارت، مسلسل اعلیٰ کارکردگی اور کھیل کے میدان میں نمایاں کردار نے انہیں یہ منفرد اعزاز دلوایا ہے۔
ونیشیس جونیئر سب سے زیادہ آن لائن مقبول ایتھلیٹ، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
یہ فیصلہ دنیا بھر کے اسپورٹس حلقوں میں بڑی دلچسپی اور مباحثے کا سبب بن رہا ہے، جہاں شائقین فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مداح میسی کی غیر معمولی قابلیت اور عالمی شہرت کو سراہ رہے ہیں۔
