میری شادی ہے، جو چاہوں پہنوں، راحت فتح علی خان کی بیٹی ناقدین پر برس پڑیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے اپنی شادی کی تقریبات کے دوران پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں۔

latest urdu news

ماہین خان کی حال ہی میں مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہوئیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ان تقریبات میں ماہین خان نے ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ شادی جیسے موقع پر بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہننا مناسب نہیں، جبکہ کچھ صارفین نے اسے ثقافتی اقدار کے خلاف قرار دیا۔

تاہم ماہین خان نے اس تنقید پر خاموش رہنے کے بجائے دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے لوگوں کی زندگیوں میں مداخلت کرنا بند کریں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ یہ ان کی اپنی شادی ہے اور انہیں مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہنیں۔

چاہت فتح علی نے خود کو نمبر ون گلوکار قراردیدیا، عاطف اسلم دوسرے نمبر پر

ماہین خان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ڈیزائنر کا لباس پہنیں، چائنیز پہنیں یا افغانستانی، اس سے کسی اور کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذاتی خوشی کے لمحات میں دوسروں کی ناپسند یا پسند کو ترجیح دینا ضروری نہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔ کچھ صارفین نے ماہین خان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو اپنی ذاتی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا حق ہے، جبکہ بعض نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے موقع پر روایتی اور مقامی ثقافت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کا شمار پاکستان کے صفِ اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے خاندان سے جڑی ہر خبر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرتی ہے۔ ماہین خان کا یہ ردعمل بھی اسی وجہ سے زیرِ بحث ہے اور صارفین اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter