دینہ: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، تجاوزات کاسبب بننے والے 3 کباڑ خانے سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے دینہ بائی پاس پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کباڑ خانے سیل کر دیے۔ یہ کارروائی جی ٹی روڈ اور مین بائی پاس پر کوڑا کرکٹ اور کباڑ پھینکنے کے خلاف کی گئی، جس کی وجہ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

latest urdu news

معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پایا کہ کباڑ خانے کے مالکان مین روڈ پر سامان پھیلا کر تجاوزات اور گندگی کا سبب بن رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین شاہراہوں پر گندگی پھیلانے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ تمام مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنا کباڑ مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور صفائی ستھرائی کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter