قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کے لیے پیش کیا گیا بل مسترد کر دیا۔

latest urdu news

اجلاس خرم نواز کی زیر صدارت ہوا، جس میں جہیز پر پابندی کے بل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا تھا، جس میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس کی خلاف ورزی پر سزاؤں کی تجویز بھی شامل تھی۔ اس بل میں والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی شامل کی گئی تھی۔

کمیٹی میں ہونے والی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بل متفقہ طور پر مسترد کیا جائے اور اسے ناقابل عمل قرار دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد موجودہ قوانین کے تحت جہیز کے حوالے سے کوئی نئی پابندی نافذ نہیں ہوگی۔

قائمہ کمیٹی کے اس اقدام کو مختلف حلقوں میں مختلف انداز میں لیا جا رہا ہے، جہاں کچھ افراد نے کمیٹی کے فیصلے کو خاندانی روایات کے تحفظ کے طور پر سراہا، جبکہ دیگر حلقے اس فیصلے کو خواتین کے حقوق کے نقطہ نظر سے تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter