فیلڈ مارشل کی ملکی ترقی اور خارجہ پالیسی میں کوششوں پر کوئی ابہام نہیں: وزیر دفاع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کردار اور خدمات پر کوئی ابہام نہیں۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے کہا کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نہ صرف ڈپلومیسی میں کامیابی حاصل کرنے والا بلکہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں مستحکم موقف اپنانے والا رہنما قرار دیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور سرد مہری کو ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شبیہہ بنانے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور ترقی کے معاملات میں فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت قابلِ تحسین ہے اور یہ ملک کی خارجہ پالیسی کی مضبوط بنیادوں میں مددگار رہی ہے۔

پاکستان کی سفارتکاری کو نئی سمت مل گئی، خارجہ پالیسی کی کامیابی قیادت اور عسکری رہنمائی کا نتیجہ: طلال چوہدری

واضح رہے کہ فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کثیر جہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے ان کے اسٹریٹجک اور سفارتی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق فیلڈ مارشل کی کوششیں پاکستان کے قومی مفاد اور علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter