ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو ان کے مسائل کے فوری حل اور ضلعی انتظامیہ تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

اس سلسلے میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے شہریوں کی شکایات کو انفرادی طور پر نہایت غور سے سنا اور موقع پر موجود مختلف محکموں کے افسران کو فوری حل کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے اور جائز شکایات کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter