6
گجرات: ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی جانب سے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس نے براہِ راست اپنے مسائل پیش کیے۔
عوامی مسائل کی سنوائی اور فوری اقدامات
ڈی پی او گجرات نے شہریوں کے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
