سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 4 مسافر آف لوڈ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیالکوٹ ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے چار مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔

latest urdu news

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ یہ مسافر انڈونیشیا جانے کے لیے روانہ ہو رہے تھے، جہاں سے انہیں سمندری راستے کے ذریعے یورپ منتقل کیا جانا تھا۔ مشتبہ سفری منصوبے اور ایجنٹ سے روابط سامنے آنے پر ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔

حکام کے مطابق مسافروں نے کراچی میں موجود ایک ایجنٹ کے ساتھ فی کس 40 لاکھ روپے میں ڈیل طے کر رکھی تھی۔ ایف آئی اے نے مسافروں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

جہاز میں مبینہ سگریٹ نوشی: پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر آف لوڈ

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایئرپورٹس پر سخت نگرانی جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter