ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی۔

latest urdu news

دورے کے دوران بہترین تعلیمی نتائج دینے والے اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جنہیں ان کی محنت اور شاندار کارکردگی پر سراہا گیا۔ اس کے علاوہ طلبہ و طالبات میں یونیفارمز بھی تقسیم کی گئیں تاکہ انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جہلم: پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی

ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت مند نسل ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا کردار قوم کی تعمیر میں نہایت اہم ہے اور حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter