31
گجرات میں تھانہ ککرالی پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں دو عدد 9MM پسٹل اور ایک عدد 30 بور پسٹل برآمد کیے گئے۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی قیادت میں جاری اس کارروائی کی نگرانی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود نے کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI طاہر زمان اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ، یاسر عمران اور عمران شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کوٹلہ: شادی سے واپس جاتی 4 خواتین کے ساتھ ڈکیتی
پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ علاقے میں اسلحہ کے غیر قانونی استعمال کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔
