گجرات پولیس نے فوڈ پانڈا رائیڈرز میں ہیلمٹس تقسیم کیے، روڈ سیفٹی پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس لائنز گجرات میں روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے تقریبِ تقسیمِ ہیلمٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فوڈ پانڈا بائک رائیڈرز کو ہیلمٹس فراہم کیے گئے۔ تقریب ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر منعقد ہوئی، اور انہوں نے خود رائیڈرز میں ہیلمٹس تقسیم کیے۔

latest urdu news

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے اور محفوظ ڈرائیونگ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

رانا عمر فاروق نے مزید کہا کہ گجرات پولیس عوام میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

تقریب میں پولیس افسران، ٹریفک پولیس اور فوڈ پانڈا کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے گجرات پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور اسے عوامی تحفظ کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter