لیتھیئم آئن بیٹری پالیسی پر اجلاس، مقامی پیداوار اور مینوفیکچرنگ پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت پاکستان میں لیتھیئم آئن بیٹری پالیسی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز سیف انجم، سی ای او انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حماد منصور، اور متعلقہ وزارتوں، نجی و عوامی شعبے کے نمائندگان شریک ہوئے۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران پاکستان میں لیتھیئم آئن بیٹریز کی مقامی پیداوار، مینوفیکچرنگ کے مواقع، اور پالیسی فریم ورک پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شریک اراکین نے جدید تکنیکی طریقوں کے استعمال سے صنعتوں میں پاور سیونگ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے امکانات پر غور کیا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پالیسی میں مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے ضروری اور مؤثر اقدامات شامل کیے جائیں تاکہ ملکی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فائدہ پہنچے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقدامات نہ صرف توانائی کی بچت میں مددگار ہوں گے بلکہ ملکی معیشت میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں نجی اور عوامی شعبے کے نمائندگان نے پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ لیتھیئم آئن بیٹری کی صنعت کے فروغ سے پاکستان میں ٹیکنالوجی اور انرجی سیکٹر میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter