جہلم اور دینہ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن، 1200 لیٹر مضر صحت جوس اور 110 لیٹر ملاوٹی گھی تلف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیاء کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1200 لیٹر مضر صحت جوس اور 110 لیٹر غیر معیاری گھی تلف کر دیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے ملاوٹ کرنے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے 1200 لیٹر ملاوٹی مینگو جوس اور 110 لیٹر ملاوٹی گھی تلف کر دیا۔ کارروائی جی ٹی روڈ دینہ اور راٹھیاں میں کی گئی، جہاں مختلف فوڈ پوائنٹس پر قانون کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے مطابق چار فوڈ پوائنٹس کو ملاوٹ کرنے پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مینگو جوس میں مصنوعی مٹھاس استعمال کی جا رہی تھی جبکہ گھی میں وٹامن اے کی موجودگی نہیں تھی۔ دونوں مصنوعات کے سیمپل لیب ٹیسٹ میں فیل ہوئے، جس کے بعد تلف کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 9 اداروں پر جرمانے، زائد المیعاد خوراک تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter