بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی بیٹنگ جدوجہد جاری، ایک اور میچ میں مختصر اننگز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی ایک بار پھر توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

latest urdu news

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف جاری مقابلے میں بابر اعظم نے محتاط آغاز کیا، تاہم وہ اپنی اننگز کو آگے بڑھانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 9 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ گرنے سے سڈنی سکسرز کو ابتدائی اوورز میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ٹیم کو ایک مستحکم آغاز کی ضرورت تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بابر اعظم اس سیزن میں کم اسکور پر آؤٹ ہوئے ہوں۔ اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے افتتاحی میچ میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، جہاں وہ صرف 5 گیندیں کھیل کر 2 رنز بنا سکے تھے اور کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ مسلسل دو میچز میں ناکامی کے بعد ان کی فارم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ شائقین ان سے بڑے اسکور اور میچ وننگ اننگز کی امید رکھتے ہیں۔

بابر اعظم بگ بیش لیگ کا ڈیبیو میچ یادگار نہ بنا سکے

سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان اس میچ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ بابر اعظم کی جلد وکٹ گرنے پر مداحوں میں مایوسی واضح نظر آئی۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں پاکستان کے کئی نمایاں کرکٹر مختلف فرنچائزز کی جانب سے ایکشن میں ہیں، جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ آنے والے میچز میں بابر اعظم اپنی کلاس کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی ٹیم کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter