سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کے لیے 96 کروڑ روپے منظور کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کابینہ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کے لیے 96 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے تاکہ شہری نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تھرکول ریلوے لائن کے لیے بھی 5 ارب 60 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلو میٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جس کے ذریعے تھر کے کوئلے کی ترسیل کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں تک ممکن ہوگی۔ یہ ریلوے لائن سندھ حکومت اور وزارت ریلوے کے درمیان 50 فیصد اشتراک سے بنائی جا رہی ہے۔

اجلاس میں کراچی میں آئی ٹی ٹاور کے قیام کے لیے تاریخی عمارت کی خریداری پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ آئی ٹی ٹاور کے قیام کے لیے نجی کمپنی کی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے، تاکہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری

یہ اقدامات صوبے میں بنیادی انفراسٹرکچر، شہری نقل و حمل اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور سندھ حکومت نے ان منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter