جہلم: تھانہ ڈومیلی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے نقدی برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم 5 لاکھ 20 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے جدید تفتیشی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کیا۔ برآمد شدہ رقم اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

جہلم میں پولیس تحفظ مرکز نے روٹھے باپ اور بیٹے کو ملا کر خدمت خلق کی مثال قائم کر دی

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter