جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر کا روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سن کر ان کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنانا ہے۔

latest urdu news

کھلی کچہری میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام شکایات کا حل قانون اور میرٹ کے مطابق کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوام کو عزت، سہولت اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

میر رضا اوزگن نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کی جائے اور اس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter