8
ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنی بھارت ٹور کے دوران کولکتہ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے ابرام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میسی اور ابرام کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ مداحوں نے اس یادگار لمحے پر خوشی کا اظہار کیا اور میسی کے کولکتہ آنے کو یادگار لمحہ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق میسی کے دورے کے دیگر پروگراموں میں ان کے 70 فٹ بلند مجسمے کی رونمائی اور مختلف کھیل و تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ممبئی میں ملاقات کے لیے کئی معروف شخصیات جیسے جان ابراہم، کرینہ کپور خان اور جکی شروف بھی متوقع ہیں۔
