خواتین فٹبال ٹیم پہلی بار براہِ راست فیفا ایونٹ میں شریک ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل قائم ہو گیا ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ویمن فٹبال ٹیم براہِ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

latest urdu news

عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا نے پاکستان کو فیفا ویمن سیریز 2026 کا حصہ بناتے ہوئے آئیوری کوسٹ کے گروپ میں شامل کر لیا ہے، جس کے ساتھ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان بننے جا رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان کے میچز کس ٹیم کے خلاف اور کب ہوں گے، اس کا باضابطہ شیڈول فیفا نے تاحال جاری نہیں کیا۔

فیفا فٹبال سیریز فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا برین چائلڈ تصور کی جاتی ہے۔ اس سیریز میں ایسے ممالک کو کھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے جو ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلوں کے لیے کوالیفائی نہیں کر پاتے۔ اس کا مقصد ان ممالک کی فٹبال ٹیموں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنا اور انہیں بڑے مقابلوں کے معیار تک لانا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے اس پیش رفت کو ’’پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی لمحہ‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستانی ٹیمیں اگرچہ فیفا کوالیفائنگ راؤنڈز میں ضرور شریک ہوئیں، لیکن کسی فیفا ایونٹ میں براہِ راست شرکت کا یہ پہلا موقع ہے، جس کے لیے وہ فیفا صدر کے خصوصی شکر گزار ہیں۔

نیشنل گیمز: ایچ ای سی نے مردوں اور خواتین کی فینسنگ چیمپئن شپ جیت لی

محسن گیلانی کے مطابق اس فیصلے سے ملک بھر میں خواتین فٹبال کو نئی توانائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ فیفا کے کسی ایونٹ میں پاکستان کا پرچم بلند ہوتا دیکھنا، ان کے لیے بطور صدر کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع نوجوان فٹبالرز، خصوصاً لڑکیوں کے لیے ایک بڑی تحریک ثابت ہوگا اور انہیں عالمی معیار کے مقابلوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

پاکستان خواتین فٹبال ٹیم اس وقت فیفا کی 198 رینکڈ ٹیموں میں 154ویں پوزیشن پر ہے۔ حالیہ برسوں میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری اور بین الاقوامی شرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے فیفا کی نظر میں پاکستان کی اہمیت بڑھائی ہے۔

ویمن فٹبال کے حلقوں میں اس اعلان کا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے ملک میں خواتین اسپورٹس کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter