گجرات میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 7 اداروں کو نوٹس جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی اور تجارتی اداروں میں مختلف لیبر قوانین کے تحت معائنہ جات کیے۔

latest urdu news

ڈی او لیبر محمد ادریس گجر کے مطابق مجموعی طور پر 15 اداروں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 3 ادارے تسلی بخش پائے گئے اور کسی بھی مقام پر چائلڈ لیبر کی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمے نے 4 اداروں کو او ایس ایچ (Occupational Safety & Health) کے حوالے سے ایڈوائزری نوٹس جاری کیے جبکہ 7 اداروں میں مختلف لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ان میں مزدوروں کے حقوق اور کام کی حفاظت سے متعلق مسائل شامل تھے۔

گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائیاں،106 معائنہ جات،متعدد اداروں کو جرمانے اور نوٹس جاری

لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ معائنہ جات مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل جاری رہیں گے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مزدور محفوظ اور منصفانہ ماحول میں کام کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter