گجرات میں ون ڈش پالیسی پر سختی، شادی ہالز مالکان کو ہدایات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

latest urdu news

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016ء کے تحت ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شادی ہالز مالکان کو تاکید کی گئی کہ وہ پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

گجرات میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز کو بھاری جرمانے

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ عوامی مفاد میں ون ڈش پالیسی کے نفاذ کے لیے نگرانی اور کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ شادی ہالز میں ضابطے کی خلاف ورزی نہ ہو اور شہریوں کے حقوق محفوظ رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter