وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض اور بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا، اور پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے رویے اور بیانات میں موجود فضول گوئی ان کی ذہنی مفلوجی کا ثبوت ہے، اور ایسے لوگ جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ دشمن ایجنڈے پر عمل کرنے والے افراد کو یہ جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور پاک فوج کے خلاف بیانیہ دشمن کا ایجنڈا ہے، اور اس کے ذریعے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو بھی ایسے عناصر کے ایجنڈے سے ہوشیار رہنا چاہیے اور ملک دشمن سرگرمیوں کی ہر شکل کے خلاف متحد رہنا چاہیے۔
ہم تھک چکے لیکن تمہیں شرم نہ آئی عظمی بخاری نے ہار مان لی لیکن کس بات پر؟
عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے اور سیاسی رہنما ملک کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، اور قوم کو ان کی سازشوں سے آگاہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور مسلح افواج ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور دشمنوں کی حمایت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے بعض عناصر ذاتی مفادات اور اقتدار کے حصول کے لیے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق عوام اور سیاسی رہنما مل کر ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو کر پاکستان کے استحکام کو یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی داخلی و خارجی خطرے سے نمٹا جا سکے۔
