وفاقی حکومت نے معروف اسلامی اسکالر علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔ وزارتِ قانون و انصاف نے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزارتِ قانون کے مطابق علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور چیئرمین تعیناتی تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ اس تقرری کے بعد وہ کونسل کے نئے سربراہ کی حیثیت سے مذہبی، فقہی اور قانونی معاملات میں حکومت کو آئینی و شرعی رہنمائی فراہم کریں گے۔
علامہ راغب نعیمی ملک کے معروف دینی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور دینی تعلیم، مذہبی ہم آہنگی، اعتدال پسندی اور علمی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی تعیناتی کو علمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
انجنیئر علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری
اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ، تشریح اور مختلف قومی معاملات پر شرعی رائے فراہم کرنے والا اعلیٰ آئینی ادارہ ہے، جس کے چیئرمین کی ذمہ داریاں نہایت اہم تصور کی جاتی ہیں۔
